میانوالی میں پولیو مہم

میانوالی
ملک بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے نواحی علاقہ اباخیل میں خانہ بدوشوں کی بستی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹ کر پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا باضابط افتتاح کیا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوائے اور بچوں کی انگلیوں پر ان مٹ سیاہی کے نشان بھی لگائے ۔انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی نے بتایا کہ پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم 30 مئی تک جاری رہے گی اور اس مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 25 ہزار 831 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلوائیں جائیں گے جس کیلئے محکمہ صحت نے مجموعی طور پر 1404 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کاشف علی کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور مقامی کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

  • mianwali

    I love my Mianwali

    Related Posts

    ڈی پی او میانوالی تبدیل

    وقار عظیم کھرل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی تعینات اس سے پہلے سی ٹی ڈی لاھور آپریشنل ایس پی فرائض سر انجام دیے رھے تھے

    پی ٹی آئی پیٹرن انچیف پولیٹیکل کوراڈینیٹر امجد علی خان

    پاکستان تحریک انصاف پیٹرن ان چیف عمران خان کے پولیٹیکل کوارڈینیٹر امجد علی خان کی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ قومی اسمبلی اپوزیشن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    ڈی پی او میانوالی تبدیل

    • By mianwali
    • February 24, 2026
    • 48 views
    ڈی پی او میانوالی تبدیل

    پی ٹی آئی پیٹرن انچیف پولیٹیکل کوراڈینیٹر امجد علی خان

    پی ٹی آئی پیٹرن انچیف پولیٹیکل کوراڈینیٹر امجد علی خان

    یونیورسٹی آف میانوالی

    • By mianwali
    • November 20, 2025
    • 109 views
    یونیورسٹی آف میانوالی

    وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا دورہ میانوالی

    • By mianwali
    • September 13, 2025
    • 156 views
    وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا دورہ میانوالی

    محتسب پنجاب کا عالمی معیار سرٹیفکیشن

    • By mianwali
    • September 4, 2025
    • 116 views
    محتسب پنجاب کا عالمی معیار سرٹیفکیشن

    محمد اسد عباس مگسی بطور ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات

    محمد اسد عباس مگسی بطور ڈپٹی کمشنر  میانوالی تعینات