وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا دورہ میانوالی

میانوالی وزیرا علیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے متوقع دورہ میانوالی کے سلسلہ میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلا ل اکبر خان کی میانوالی آمد۔ صوبائی وزیر نے لاری اڈا اور میانوالی سٹیڈیم کادورہ کیا، الیکٹرک بس سروس منصوبہ اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا، روٹس اور فراہم کردہ الیکٹرک بسوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان، کنونیئر ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی امانت اللہ خان شادی خیل، سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ، ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی،ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے لاری اڈا میں قائم کردہ بس ٹرمینل، الیکٹرک بسوں کی چارجنگ کیلئے نصب پوائنٹس اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کاجائزہ بھی لیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں وزیرا علیٰ پنجاب کے متوقع دورہ میانوالی اور الیکٹرک بس منصوبہ کی افتتاحی تقریب کے انتظامات سے متعلق انھیں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ٹرانسپوٹ بلا ل اکبر خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب بھر میں سب سے پہلے ضلع میانوالی سے الیکٹرک بس منصوبہ کا افتتاح کررہی ہیں جس سے ضلع میانوالی کے شہریوں کو سستی اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

  • mianwali

    I love my Mianwali

    Related Posts

    ڈی پی او میانوالی تبدیل

    وقار عظیم کھرل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی تعینات اس سے پہلے سی ٹی ڈی لاھور آپریشنل ایس پی فرائض سر انجام دیے رھے تھے

    پی ٹی آئی پیٹرن انچیف پولیٹیکل کوراڈینیٹر امجد علی خان

    پاکستان تحریک انصاف پیٹرن ان چیف عمران خان کے پولیٹیکل کوارڈینیٹر امجد علی خان کی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ قومی اسمبلی اپوزیشن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    ڈی پی او میانوالی تبدیل

    • By mianwali
    • February 24, 2026
    • 48 views
    ڈی پی او میانوالی تبدیل

    پی ٹی آئی پیٹرن انچیف پولیٹیکل کوراڈینیٹر امجد علی خان

    پی ٹی آئی پیٹرن انچیف پولیٹیکل کوراڈینیٹر امجد علی خان

    یونیورسٹی آف میانوالی

    • By mianwali
    • November 20, 2025
    • 109 views
    یونیورسٹی آف میانوالی

    وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا دورہ میانوالی

    • By mianwali
    • September 13, 2025
    • 156 views
    وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا دورہ میانوالی

    محتسب پنجاب کا عالمی معیار سرٹیفکیشن

    • By mianwali
    • September 4, 2025
    • 116 views
    محتسب پنجاب کا عالمی معیار سرٹیفکیشن

    محمد اسد عباس مگسی بطور ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات

    محمد اسد عباس مگسی بطور ڈپٹی کمشنر  میانوالی تعینات